بڈگام:میدان کربلا میں عظیم قربانی دینے والے حضرت عباس علیہ سلام کی یاد میں آج آٹھویں محرم کو الم سجائے گئے اور پرچم عباس کو بلند کیا گیا۔ حضرت عباس میدان کربلا میں امام حسین علیہ سلام کے لشکر کے علمدار تھے ۔امام حسین علیہ سلام نے عباس کو الم سونپا تھا۔ حضرت عباس میدان کربلا میں نہر فرات پر معصوم بچوں کی پیاس بجھانے کے لئے پہنچے تھے وہاں وہ اپنی پیاس بجھا سکتے تھے لیکن امام حسین کے خیموں میں معصوم بچے پیاسے تھے۔ حضرت عباس نے نہر سے اپنی پیاس بجھائے بغیرمشکیزہ میں پانی بھرا اور خیموں کی جانب بڑھے۔ لیکن یزیدی لشکر نے حضرت عباس کو شہید کردیا۔
علمدار کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں آج بھی حضرت عباس کے پرچم کو بلند کیا جاتا ہے ۔ لوگ اپنے گھروں میں حضرت عباس کا الم سجاتے ہیں اور حضرت عباس کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔کشمیر میں الم کو مختلف انداز میں سجاتے ہیں یہ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ وہ الم کو کافی منفرد انداز میں اسے حضرت عباس کی یاد میں سجاتے ہے۔ اور اس غم کو تازہ کرتے ہیں۔
Alam Hazrat Abbas: حضرت عباس کی یاد میں الم سجائے گئے - Alam Hazrat Abbas
جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آٹھ محرم الحرم کو حضرت عباس کی یاد میں الم سجاتے ہیں اوران کی میدان کربلا میں دی ہوئی عظیم قربانی کویاد کرتے ہیں۔
حضرت عباس کی یاد میں الم سجائے گئے
Last Updated : Jul 28, 2023, 8:41 PM IST