بڈگام : جمعہ کے روز امرناتھ گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے ست 17 یاتری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ سینکڑوں یاتریوں کو بھارتیہ فضائیہ نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اس سانحہ کے بعد دو راز تک امرناتھ یاترا معظل رہی جب کہ آج انتظامیہ نے یاترا کو نن ونن بیس کیمپ سے امرناتھ گُپھا سے روانہ کیا جب کہ بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا ابھی بحال نہیں ہوئی۔ Amarnath Yatra Mishap 2022
وہیں بھارتی فضائیہ کے ایئر کموڈور پنکج متل نے آج پریس کانفرنس کے دوران ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گُپھا کے پاس چلائے جارہے ریسکیو آپریشن کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف کے ذریعہ کیے گئے ریسکیو مشن کے دوران ایم آئی-17، چیتا اور دیگر ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی گئیں۔ Pankaj Mittal IAF Officer on Rescue Operation
انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف نے امرناتھ سانحہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران 112 مشن انجام دیے جن میں 130 افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد میں 123 یاتری زخمی ہوئے جب کہ 17 ہلاکتیں ہوئیں۔ موصوف فضائیہ افسر نے کہا کہ بھارتہ فضائیہ نے 29 ٹن لوڈ جس میں آلات، این ڈی آر ایف ریسکیو ٹیمیں، انجینئرز، ڈاگ اسکواڈ کو جائے حادثہ پر پہنچایا۔