بڈگام:جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران میں حرم امام علی الرضا ؑ اور چند علمائے دین پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیش آئے سانحہ کو انقلاب اسلامی ایران کے روایتی دشمنوں کی مکروہ منصوبہ بندیوں کی ایک کڑی سے تعبیر کیا۔آغا صاحب نے قاتلانہ حملہ میں شہید عالم دین کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور دیگر مضروبین کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔
بھارت کی کچھ ریاستوں میں گوشت پر پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیف پر پابندی کا یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ یہ ہندو دھرم میں مقدس جانور مانے جاتے ہیں لیکن بھیڑ بکریوں کے گوشت پر پابندی کا کوئی بھی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر معاملے میں ہندوتا کو ترجیع دیکر اپنے سیاسی مفادات کی آبیاری کر رہی ہے۔