اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت ایڈوائزری جاری - اردو نیوز بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافے کے بعد اب انتظامیہ محتاط ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Mar 24, 2021, 9:01 AM IST

انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص اپنے گھر سے باہر نکلے گا، اس کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم ہو سکے۔

انتظامیہ نے آرڈر میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ہدایت میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جو شخص بار بار غلطی کو دہرائے گا، اس کے خلاف ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو ہدایت دی ہے کہ اس پر عمل کر کے فیلڈ میں اسٹاف کو تعینات کیا جائے اور روزانہ کی رپورٹ ایڈیشنل ڈی سی کو پیش کی جائے۔

آرڈر میں میونسپل کونسل اور پولیس اسٹیشنوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ان احکامات کو نافذ کریں تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر میں کورونا لہر کی واپسی، 157 نئے معاملے درج

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافے کے بعد منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر گورنمنٹ آف انڈیا نے لوگوں کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر محکمہ ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details