بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل آفس کھاگ میں اے سی بی نے تعینات سینئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سائل نے اینٹی کرپشن بیورومیں سینئر اسسٹنٹ/ انچارج تحصیل آفس کھاگ فیاض احمد شورا کے خلاف تحریری طورپر شکایت درج کی کہ تحصیلدار کی عدالت میں جائیداد کے تنازعہ کے معاملے کی شنوائی کی خاطر مذکورہ آفیسر نے رشوت کا تقاضہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے تحریری شکایت میں بتایا کہ اس کے اپنے چچا کے ساتھ اراضی معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے اور معاملہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس تحصیلدار کھاگ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ملزم سینئر اسسٹنٹ کیس کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے اور مقدمے کی جلد از جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تاہم ملزم نےا س کے لئے پانچ ہزار روپیہ رشوت طلب کی۔