اردو

urdu

By

Published : May 16, 2022, 6:59 PM IST

ETV Bharat / state

Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam: راجوری سے اغوا خاتون بڈگام میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

صوبہ جموں کے ضلع راجوری سے اغوا کی گئی ایک خاتون کو بڈگام پولیس نے بازیاب کر کے اغوا کار کو گرفتار Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam کر لیا۔

Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam: راجوری سے اغوا کی گئی خاتون بڈگام میں بازیاب، اغوا کار گرفتار
Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam: راجوری سے اغوا کی گئی خاتون بڈگام میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کو صوبہ جموں کے ضلع راجوری کے گڈھ یوگی، خوایسن علاقے سے خاتون کو اغوا کیے جانے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع بڈگام کے سبھی پولیس اسٹیشن کو متحرک کیا گیا۔ Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam بڈگام پولیس کو اغوا کار کے ضلع بڈگام میں چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے چاڈورہ علاقے سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرنے کے علاوہ اغوا کار کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو بچن کمار ولد کیول کرشن نام کے شخص نے ایک شادی شدہ خاتون کو اغوا کرنے کے بعد ضلع بڈگام میں لے جا کر چھپ گیا۔ Abducted Rajouri Woman Recovered from Budgam, Abductor Arrrested پولیس کا کہنا ہے کہ راجوری پولیس کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی اور پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے آوان پورہ علاقے میں اغوا کار کو گرفتار کرکے مغویہ خاتون کو بازیاب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کی گئی خاتون پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ Budgam Police Recovered Abducted Woman بڈگام پولیس نے مغویہ خاتون سمیت اغوا کار کو ڈسٹرکٹ پولیس راجوری کی ٹیم کے سپرد کر دیا جنہوں نے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details