اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: اغوا شدہ پولیس اہلکار کی لاش کھیت سے برآمد - پولیس اسٹیشن ماگام

پولیس نے اغوا شدہ پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاؤں کے کھیت سے برآمد کی ہے۔

بڈگام: اغوا شدہ پولیس اہلکار کی لاش کھیت سے برآمد
بڈگام: اغوا شدہ پولیس اہلکار کی لاش کھیت سے برآمد

By

Published : Nov 5, 2020, 11:55 AM IST

Updated : Nov 5, 2020, 12:17 PM IST

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج دوران شب ماگام علاقے سے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے اغوا کیا اور آج صبح ہی اس پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاؤں کے کھیت سے برآمد کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس پولیس اہلکار کو دورانِ شب اپنی رہائش گاہ واقع آرچندراہامہ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور آج صبح اس کی لاش نزدیک کے ایک گاؤں اگریکلان میں ایک پیڑ سے بندھی ہوئی پائی گئی۔

اس کی شناخت پولیس کانسٹیبل محمد اشرف ولد عبدالمجید ساکنہ آرچندراہامہ کے بطورِ ہوئی ہے۔ یہ پولیس کانسٹیبل پریہاس پورہ پٹن میں پوسٹیڈ تھا اور بدھ کی شام اپنے گھر کو آیا تھا جہاں پر دوران شب اس کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس اسٹیشن ماگام نے جائے وقوعہ پر اپنی ایک ٹیم روانہ کر دی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details