بڈگام: وسطی کشمیر کے تلسرا، چراری شریف میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر کی کارروائی میں لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق بڈگام کے تلسرا گاؤں کے باغات میں عسکریت پسند کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔