بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک تیندوہ کو دیکھا گیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تیندوہ کو پہلے اینٹوں کے بھٹے کے قریب دیکھا گیا اور بعد میں وہی تیندوہ بڈگام کے سارتھ پورہ اور بونہما علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ تیندوہ کو دیکھنے کے بعد مقامی باشندوں نے فوراً اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی۔
Leopard Spotted in Budgam بڈگام کے ایک گاؤں میں تیندوہ کے دیکھنے سے لوگ خوفزدہ
بڈگام کے ایک گاؤں میں آج صبح ایک تیندوہ دیکھا گیا۔ مقامی باشندے نے بتایا کہ آج صبح سویرے اینٹوں کے بھٹے کے قریب ایک بڑے تیندوہ کو دیکھا گیا۔ بعد میں اسی تیندوے کو سارتھ پورہ گاؤں کے اطراف میں دیکھا گیا جس سے لوگ بہت خوفزدہ ہوگئے۔
مقامی باشندے نے بتایا کہ آج صبح سویرے اینٹوں کے بھٹے کے قریب ایک بڑے تیندوہ کو دیکھا گیا، اسی تیندوے کو بعد میں سارتھ پورہ گاؤں کے اطراف میں دیکھا گیا جس سے لوگ بہت خوفزدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تیندوہ کا اس علاقے میں دیکھا جانا ایک معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے اب تک بہت سے مویشی کھوئے ہیں اور یہاں تک کہ انسان بھی چیتے کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔ گاؤں والوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ جلد از جلد عملے کی ایک ٹیم کو یہاں بیھجیں تاکہ وہ تیندوہ کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے جائے ،ورنہ تیندوہ مقامی باشندوں پر حملہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں جنگلی جانور گاؤں دیہات کا رخ کرتے ہیں، جس سے مویشیوں اور انسانوں کو خطرہ لاحق ہوتا رہتا ہے۔ جنگلی جانوروں نے متعدد دفعہ مویشیوں پر حملہ کرکے انہیں اپنا شکار بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:Leopard Sighted In Doda ڈوڈہ میں تیندوا زندہ پکڑا گیا