اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leopard Found Dead in Budgam: بڈگام کے گاؤں میں تیندوا مردہ پایا گیا - والڈ لائف محکمہ جموں و کشمیر

ضلع بڈگام کے ماگام علاقے کے بون مکہامہ گاؤں میں ایک مردہ تیندوا پایا گیا، جسے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے موقع پر پہنچ کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے Leopard Found Dead in Budgam۔

Leopard found dead in a Budgam Village
Leopard found dead in a Budgam Village

By

Published : May 16, 2022, 5:32 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے کے بون مکہامہ گاؤں میں ایک مردہ تیندوے پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے ایک تیندوے کی لاش پائی جس کی اطلاع فوری طور پر نزدیکی پولیس سٹیشن کو دی۔ پولیس نے اس کی اطلاع وائلڈ لائف محکمے کے حکام کو دی جس کے بعد وہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیندوے کے جسم پر کسی بھی قسم کے تشدد کا نشان نہیں ہے Leopard Found Dead in Budgam۔

مزید پڑھیں:

وائلڈ لائف محکمہ Wildlife Department of Jammu and Kashmir کے حکام نے بتایا کہ تیندوے کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی اس کی موت کے بارے میں صحیح سے بتایا جا سکتا ہے۔ تاہم پولیس نے آس پاس کے لوگوں اور عین شاہدین سے پوچھ گچھ کی لیکن کسی سراغ کا پتہ نہیں چل سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details