بڈگام میں تین دنوں میں قتل کی دو وارداتیں بڈگام:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں تین دنوں کے اندر قتل کی دو وارداتیں پیش آئیں ہیں، آج ضلع کے سوئیبگ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک 30 خاتون کی گمشدگی کے بعد اس کے قتل کی خبر سامنے آئی ہے۔ 08مارچ کو سوئیبگ بڈگام کے تنویر احمد خان نے پولیس پوسٹ سوئیبگ میں ایک شکایت درج کرائی کہ اس کی بہن جس کی عمر 30 سال ہے،07 مارچ کو کوچنگ کلاسز کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی۔اس سلسلے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ سوئیبگ نامی گاؤں کے ایک باشندہ نے نزدیکی پولیس پوسٹ میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کی لڑکی گھر سے پڑھائی کے لئے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں آئی، جس کے بعد پولیس نے اس ضمن میں چھان بین شروع کردی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ایک 45 سالہ شخص کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا،پوچھ گچھ کے دوران اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اس لڑکی کا قتل ہے،اور بعد میں اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ٹھکانے لگایا ہے۔اس نے مزید کہا کہ اس نے لڑکی کے لاش کو ٹکرے ٹکرے کرنے کے بعد اس نے ریلوے پل اور سبدن میں پھینکا ہے،پولیس نے مقتول خاتون کے تمام اعضاء جمع کئے ہیں اور ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
اس ضمن میں ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا ہے کہ دو الگ الگ ایف آئی آر درج کر لئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے تین دونوں میں یہ دوسری قتل کی واردات ہے، جس سے پورے علاقہ میں تشویش ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کام انجام دے رہی ہے،پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس کی مدد کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما ہونے سے روکا جاسکے۔
پولیس نے اس ضمن میں شبیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن موہند پورہ بڈگام سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔مسلسل پوچھ گچھ کے بعد شبیر نے لاپتہ لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ مجرم نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر دفن کر دیا تھا۔ اس کے انکشاف پر اعضاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تمام طبی ؤ قانونی کارروائیاں مکمل کر کے لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا اور انہوں نے میت کو اپنے آبائی مقبرے میں سپرد خاک کر دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ضلع کے نصرلہ پورہ کے علاقے میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی آپسی جھگڑے میں ایک شخص نے دوسرے 30 سالہ کوپریٹو سوسئاٹیز کے ملازم کو چاقو مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔۔