بڈگام:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع بڈگام میں جمعرات کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 25 سالہ مقامی نوجوانوں کی موت ایک نالے میں ٹوبنے کے سبب ہوگئی۔ بتایاجارہا ہے کہ نالے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والا نوجوان گھر میں آرام کر رہا تھا۔ اسی دوران اسے کچھ عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے مکان سے باہر نکل گیا۔ مکان سے باہر نکلنے کے تھوڑی دیر کے بعد وہ نزدیکی نہر کے قریب پہنچ گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا اور نہر میں گر گیا۔ نہر میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔ پچیس سالہ نوجوان کے نہر میں گرنے کے بعد مقامی باشندوں نے کی تلاش و جستجو کے بعد نہر سے اس لڑکے کی لاش کو برآمد کر لیا۔
Young Man Drowned بڈگام میں 25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق - توازن کھو دینے کے سبب نہر میں گرا نوجوان
بڈگام میں 25 سالہ کی ایک نالے میں ٹوبنے کے سبب موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منیر احمد راتھر ولد محمد سلطان راتھر ساکن آرتھ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Teenage Girl Hangs In Pulwama پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد
نہر میں ڈوب کے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منیر احمد راتھر ولد محمد سلطان راتھر ساکن آرتھ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ نوجوان کی موت کے سبب علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ اس خبر کو سنتے ہی گاؤں کے لوگ فوت شدہ نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ پولیس نے تمام تر طبی اور قانونی کاروائی انجام دینے کے بعد میت کو تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا جس کے بعد اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔