اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: ڈی ڈی سی کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 56.96 فیصد - کشمیر نیوز

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پہلے مرحلے کے انتخابات ختم ہوئے جس کی کل ووٹنگ کی شرح 56.96 فیصد رہی۔ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے خانصاحب ڈی ڈی سی کانسٹیونسی میں ایک نشست خالی تھی اور ساتھ ہی سرپنج کی 05 نشستیں اور پنچ کی 124 نشستیں خالی تھی جو کل ملا کر 124 نشستیں ہیں جبکہ یو ایل بی کے لئے کوئی نشست نہیں تھی۔ ان سبھی نشستوں کے لئے آج 28 نومبر کو صبح 7 بجے سے لیکر دن کے 2 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔

56.96 percent polling in the first phase of ddc election in budgam
ڈی ڈی سی کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 56.96 فیصد

By

Published : Nov 28, 2020, 10:39 PM IST

ان نشستوں کے لئے 68 پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا تھا اور یہ پولنگ اسٹیشن 51 جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ان نشستوں میں کل رائے دہندگان کی تعداد 27230 ہیں، جن میں 14255 مرد جبکہ 12975 خواتین ہے۔ وہیں 15 پنچ نشستوں کے لئے کسی بھی امیدوار نے نامزدگی فارم جمع نہیں کرائے تھے اور ساتھ ہی جن نشستوں میں امیدواروں کے مدمقابل کوئی دوسرا امیدوار کھڑا نہیں ہوا ہے۔ ان میں سرپنج کی 02 اور پنچ کی 75 نشستیں ہیں۔

آج پہلے مرحلے کے انتخابات ختم ہونے کے بعد جو کل رائےدہندگان کی تعداد 27230 اس میں سے مرد رائے دہندگان 14255 تھی اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 12975 تھی جس میں سے 15510 رائےدہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا، جس میں 8291 مرد ووٹروں نے ووٹ ڈالا جبکہ 7219 خواتین ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

اس طرح خانصاحب میں پہلے مرحلے کے انتخابات ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی کل شرح %56.96 رہی۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 51.76 فیصد پولنگ


غورطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت کونسل کی 43 نشستوں کےلیے آج 51.76 فیصد پولنگ ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details