اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Lok adalat : بڈگام میں قومی لوک عدالت کا انعقاد - ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لوک عدالت کے دوران قریب ڈیڑھ ہزار مقدمات حل کیے گئے جبکہ ایک کروڑ سے زائد رقم بھی موقع پر ہی وصول کی گئی۔ Lok Adalat Held in Budgam

بڈگام میں قومی لوک عدالت کا انعقاد
بڈگام میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

By

Published : Nov 17, 2022, 6:46 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چوتھی قومی لوک عدالت کا انعقاد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں کیا گیا۔ لوک عدالت کا افتتاح محمد اشرف ملک چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام نے کیا۔ لوک عدالت کے لئے پہلے ہی مقدمات کی نشاندہی کی گئی تھی اور انہیں قومی لوک عدالت میں تصفیہ کے لئے ڈی ایل ایس اے بڈگام کے ذریعہ تشکیل کردہ آٹھ مختلف بنچوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ Lok Adalat Budgam

بڈگام میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

لوک عدالت میں تصفیہ کے مقدمات جن میں دیوانی، فوجداری کمپاؤنڈ ایبل، چیک باؤنس، بینک کے معاملات، ایم اے سی ٹی، اراضی معاوضہ، ازدواجی، عائلی، بجلی اور ٹریفک وغیرہ کے مقدمات شامل ہیں، کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ اسکے علاوہ پی ڈی ڈی کے معاملات، بینک کی وصولی کے معاملات، پی ایچ ای کے معاملات، سماجی بہبود کی اسکیمیں، ازدواجی تنازعات، زمین کے تنازعات، بی ایس این ایل معاملات، میونسپلٹی وغیرہ اور دیگر سرکاری اسکیموں سے متعلق مسائل و مقدمات میں سے بیشتر معاملات کا نپٹارہ کیا گیا۔

لوک عدالت کے دوران کل 1993 معاملات کی سنوائی کی گئی جن میں سے 1428 معاملات خوش اسلوبی اور فریقین کی مرضی سے حل کیے گئے۔ اس کے علاوہ تصفیہ کے دوران کُل 1,17,02,780/- رقم بھی وصول کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details