بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہردہ پنزو علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک مزدور کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ ایک اہلکار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’دانس، بیروہ علاقے کا رہنے والا عبد الرشید گنائی ولد عبدالکریم گنائی کو وڈی پورہ، ہردہ پنزو علاقے میں میں اس وقت بجلی کے راست رابطے میں آگیا جب وہ درخت کاٹ رہا تھا۔‘‘ عہدیدار کے مطابق بجلی کا کرنٹ اس قدر زور دار تھا کہ جس سے چالیس سالہ عبد الرشید کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ حادثہ کی خبر موصول ہوتے ہی بڈگام پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں لاش کو مزید اور لازمی کارروائی کے لیے پی پی ہردہ پنزو لے جایا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ میت کی طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔