اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khelo India Games گلمرگ میں تیسرے کھیلو انڈیا گیمز کا آغاز

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ گلمرگ روئے زمین پر جنت ہے، یہاں ان کھیلو انڈیا گیمز کو منعقد کرنا اپنے آپ میں ایک قابل تعریف قدم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں پندرہ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،یہ کھلاڑی ملک کے 29 ریاستوں سے آئے ہیں۔ وہ یہاں پانچ روز تک چلنے والے کھیلو انڈیا گیمز میں شرکت کرینگے۔

کھیلو انڈیا گیمز
کھیلو انڈیا گیمز

By

Published : Feb 10, 2023, 4:30 PM IST

کھیلو انڈیا گیمز

وادی کشمیر کا مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج تیسرے کھیلو انڈیا گیمز بڑے ہی دھوم دھام سے شروع کیا گیا ،اس مقابلہ میں تقریبا 29 سے زائد ریاستوں نے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ میں پُر امید ہوں اس دفعہ شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا، اور تمام کھلاڑی شاندار مظاہرہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ان تمام کھلاڑیوں میں جو بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرینگے انہیں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں شرکت کے لئے مواقع فراہم کئے جائینگے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے توسط سے جو پیغام یہاں سے جائیگا اس سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی یہاں کھیلنے اور لوگ سیر و تفریح کے لئے یہاں کا رخ کرینگے۔رواں برس کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوئی ہےاس معاملہ پر مرکز ی وزیر نے کہا کہ ابھی تو یہ شروعات ہے، ہمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنا نا ہوگا تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اور سیاح یہاں کا رخ کرسکیں۔

انوراگ ٹھاکر نے مزید بتایا کہ آئی آئی ایس ایم میں زیادہ تر تربیت دینے والے کشمیری ہیں اور وہ ملک کے تمام کھلاڑیوں کو سکھا رہے ہیں۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور جس کا فائدہ یہاں کے عوام کو ہوگا۔ مرکزی وزیر کے علاوہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس سرمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کھیلو انڈیا گیمز سے وادی میں کھیلوں کو کافی فروغ ملا ہے، انتظامیہ نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے وادی کے دیگر مقامات کو بھی سرمائی کھیلوں کے تیار کیا ہے۔

کھیلو انڈیا گیمز

مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ موسم کا کچھ پتہ نہیں رہتا، کبھی بھی خراب ہو جاتا ہے۔ ان سب کے باوجود گزشتہ دوسال کھیلو انڈیا مہم کامیابی سے منعقد کیے گئے اور اس بار کا بھی ایک کامیاب ایونٹ ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج سنہا، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ اس تقریب کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:Khelo India Winter Games Third Edition کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں کھلاڑی شرکت کیلئے پرُجوش

ABOUT THE AUTHOR

...view details