اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: خاتون کی اقدام خودکشی - زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ

خاتون کی شناخت 35 سالہ نسیمہ زوجہ محمد یاسین راتھر ساکنہ خانپورہ بڈگام کے بطورِ ہوئی ہے

بڈگام: خاتون نے خودکشی کی کوشش کی
بڈگام: خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

By

Published : Oct 26, 2020, 8:34 PM IST


وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 35 سالہ خاتون نے گھر میں موجود ایک زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی.

زہریلی شئے کھانے کے فوراً بعد اہل خانہ نے مذکورہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا.

اطلاعات کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ نسیمہ زوجہ محمد یاسین راتھر ساکنہ خانپورہ بڈگام کے بطورِ ہوئی ہے جس کو علاج ؤ معالجہ کے لیے سب ضلع اسپتال بڈگام میں داخل کیا گیا تھا وہاں سے ڈاکٹروں نے مزکورہ خاتون کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا.


شام سے پہلے ملی ایک اطلاع کے مطابق مذکورہ خاتون کا علاج مکمل ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کو خطرے سے باہر بتایا ہے اور کہا کہ وہ اب جلد صحتیاب ہوں گی. ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل پایا کہ خاتون نے زہریلی شئے کیونکر کھائی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details