بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بمنہ اور نارکرا علاقوں میں کاہ چرائی اور ریاستی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کے دوران تقریباً 25 کنال سرکاری اراضی سے غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے ناجائز تجاوزات کو منہدم کر دیا گیا۔ اس اراضی کی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی ہدایت پر نائب تحصیلدار بڈگام کی نگرانی میں محکمہ ریونیو، میونسپلٹی، رکھ (Wetland) کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ اور نارکرہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلائی اور کاہ چرائی کی تقریباً 20 کنال اراضی کو ان ناجائز تجاوزات سے بازیاب کرایا۔ Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam
اس کے علاوہ ڈی سی بڈگام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار بڈگام کی نگرانی میں ایک ریونیو ٹیم نے شیخ پورہ گاؤں میں ایک مہم شروع کی اور 5 کنال اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرایا۔ مہم کے دوران تمام غیر قانونی تجاوزات بشمول پلنتھ، ٹین شیڈ، تجاوزات کی زمین پر غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی باڑ مسمار کر دی گئی۔