اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت - معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع

ضلع بڈگام میں ہفتہ کو ایک دلدوز سڑک حادثے کے دوران 23سالہ نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔

بڈگام: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت
بڈگام: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت

By

Published : Sep 26, 2020, 8:14 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں 23سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔

نمائندے کے مطابق ایک ماروتی ویگن اور تیز رفتار ٹپر کے مابین ٹکر کے نتیجے میں ماروتی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی نوجوان کو علاج و معالجے کے لیے سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت وارہ سنگم، بڈگام کے رہنے والے 23 سالہ شاہد احمد بٹ ولد بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

قابل غور ہے کہ حادثے کی جگہ سے ایک کلو میٹر کی دوری پر چند روز قبل میرگنڈ علاقے میں بھی میں ایسے ہی ایک حادثے میں تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے وہ فوت ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details