بڈگام پولیس نے پیر کو دو غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بڈگام پولیس نے ضلع کے شیخ پورہ علاقے میں ناکہ قائم کیا تھا جہاں دو مشکوک افراد کو روک کر انکی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے ان کی تحویل سے دو کلوگرام فکی بر آمد کر کرکے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت لدھیانہ، پنجاب کے سجن کمار اور فیروز پور، پنجاب کے گرجنت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔