میٹنگ میں ضلع کے (پی ڈبلیو ڑی) پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر چل رہے سی این ٹی, این اے بی اے آر ڑی, سی آر ایف و دیگر کاموں کا جائزہ لیا.
میٹنگ میں اس بات سے سب کو گامزن کرایا گیا کہ 5 اگست 2019 میں وادی کے اندر پیدا ہوئے نامساعد حالات سے تمام ترقیاتی کام کاج ٹھپ ہو کے رہ گیا۔ وہیں اسی سال نومبر کے پہلے ہفتے میں غیر متوقعہ برف باری ہوئی، جس سے یہ کام مزید اثر انداز ہوئے۔ چناچہ سرما میں شدید برف باری ہوئی مگر سرما کے ختم ہونے کے ساتھ ہی موسم خوشگوار رہا۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے روکے پڑے مختلف چھوٹے بڑے کاموں کو سیزن کے ابتدا سے ہی کام شروع کیا لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کا متاثر ہو گیا اسے روکنا پڑا۔
بد قسمتی سے پورے اقوامِ عالم کو کووڈ-19 نے اپنے شکنجے میں لے لیا اس وائرس نے ملک بر کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بھی شدید متاثر کیا۔
کوؤڈ-19 وبا کے چلتے لاک ڈاؤن کا عمل نفاذ میں لایا گیا جس کے چلتے مختلف پابندیاں بھی عمل میں لائی گئی جس کی وجہ سے ان تمام کاموں کو روکنا پڑا۔
اسِ میٹنگ میں ایس ای آر اینڈ بی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ''ہم نے کچھ اہم کاموں کو از سرِ نو شروع کیا ہے جس میں ہر سال سڑکوں کی مرمت کا سرما کے بعد کرتے ہیں وہ ضلع کے اندر شروع کیا گیا ہے۔''