مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں برفباری کے دوران حکام نے آج پیر کے روز ضلع کے گوگو علاقے میں ایک کنال اراضی پر تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کر کے اس اراضی کو حکام نے اسے سرکاری املاک میں شامل کرلیا۔
بتایاجارہا ہے کہ یہ اراضی ایک ہائی پروفائل پولیس افسر (باکر سامون) کی بیوی کے نام تھی جس کو آج برفباری کے باوجود حکام نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی مہم کے تحت واپس لے لیا۔ جس پر مبینہ طور پر انہوں نے قبضہ کیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بھی اس ضمن میں بتایا کہ یہ اراضی جے کے پی ایس رینک کے ایک پولیس افسر کی بیوی کے نام کی جائیداد سے ملحق ہے جو اس وقت کمانڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔