پنچایتی انتخاب سے قبل ضلع پریشد کے تمام نمائندگان و افسران کے ساتھ یہ آخری نشست تھی، جس میں نرپت گنج رکن اسمبلی جے پرکاش یادو، رانی گنج رکن اسمبلی اچمت رشی دیو، ڈی ڈی سی منوج کمار، معاون ڈی ڈی سی انیل کمار جھا، ضلع ایجوکیشن آفیسر راج کمار، سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا کے علاوہ تقریباً درجن بھر سے زائد ضلع پریشد موجود تھے۔
نشست میں سماج کلیان، صحت، تعلیم اور اراضی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
نشست کے آغاز میں ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ ضلع پریشد کے تمام اراکین و افسران کا جو ہمیں تعاون رہا وہ قابل ستائش ہے ہم سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈی ڈی سی منوج کمار نے کہا کہ آفتاب عظیم عرف پپو عظیم کی قیادت میں ضلع پریشد نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں، حکومت نے پنچایتی راج کے تحت جتنے بھی منصوبے بنائے سبھی کو زمینی شکل میں اتارنے کی کوشش کی گئی۔