پٹنہ: ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے اراکین کو گرفتار کرنے کے بعد پٹنہ ایس ایس پی منجیت سنگھ ڈھلوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے واضح کیا تھا کہ پی ایف آئی دوسری تنظیموں کی طرح ہی ایک تنظیم ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح آر ایس ایس ایک تنظیم ہے اسی طرح پی ایف آئی بھی ایک تنظیم ہے۔ Zaman Khan reaction to Manjeet Singh Dhillon demand for dismissal
منجیت سنگھ ڈھلوں کےاس بیان کی بہار حکومت میں شامل بھاجپا کے اعلیٰ لیڈران نے مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے ایس ایس پی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ مذکورہ معاملے پر این ڈی اے اتحاد میں شامل جےڈی یو نے ایس ایس پی کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس نہیں ہٹائے جائیں گے۔
ادھر نتیش حکومت میں اقلیتی وزیر زماں خان نے واضح طور پر کہا کہ پٹنہ کے ایس ایس پی کسی قیمت پر نہیں ہٹائے جائیں گے، انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے۔ انہوں نے جانچ میں جو پایا اسے میڈیا کے سامنے رکھا، اگر بھاجپا کے لیڈران انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہے۔