اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: نوجوانوں نے ڈی ایم سے نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی

ریاست بہار کے کیمور میں نوکری کی تلاش میں در در کی ٹھوکر کھا رہے نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے نوکری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نوجوانوں نے ڈی ایم سے نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی
نوجوانوں نے ڈی ایم سے نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی

By

Published : Jan 14, 2021, 6:37 AM IST

بیروزگار نوجوانوں کے قفد نے ڈی ایم سے ملاقات کے دوران سرکاری دفاتر میں کمپیوٹر آپریٹرز سے متعلق بحالیوں کی ایک رپورٹ بھیجنے کی مانگ کی تاکہ بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں ملے۔

نوجوانوں نے ڈی ایم سے نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی

بڑی تعداد میں مقامی کلکٹریٹ پہنچے نوجوانوں نے بتایا کہ کمپیوٹر آپریٹر عہدہ پر بحالی کے لیے بیلٹران نے امتحان لیا تھا۔ یہ امتحان گزشتہ برس ماہ نومبر میں ہوا تھا لیکن اسامی کم ہونے کی بات کہہ کہا گیا کہ پوری ریاست سے محض دو ہزار اسامیوں پر ہی عہدے کی بحالی کے حکم کی بات کہی گئی۔

نوجوانوں نے بتایا کہ وہ نوکری کے لیے پٹنہ سے بھبھوا کا چکر لگا رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع سے بحالی یا خالی عہدہ کی لسٹ بنا کر نہ بھیجے جانے سے ہم سبھی مایوس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details