سارن:ریاست بہار کے ضلع سارن کے داﺅد پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا چاقو مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کھاڈرہیاں گاﺅں باشندہ راج رتن (18) کہیں جارہا تھا تبھی بدمعاشوں نے چاقو مار کر اسے زخمی کر دیا۔ زخمی کو ایکما پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ Youth stabbed to death in Saran
ذرائع نے بتایاکہ متوفی کے والد اشوک کمار نے پولیس کے سامنے دیئے گئے بیان میں کہا ہیکہ ان کا بیٹا راج رتن اپنے گھر سے باہر جارہا تھا ، جہاں بانسواڑی میں چھپے دھننجے کمار نے اس کے اوپر چاقو سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا ۔