چھپرا: ریاست بہار کے سارن ضلع کے مانجھی تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ماڑی پور گاؤں کے قریب بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے قریبی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ Youth shot dead in Saran
ذرائع نے بتایا کہ متوفی نوجوان کی عمر تقریباً 25 برس تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔