ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب موکمہ گاؤں میں ایک نوجوان کا اس وقت پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا، جب اس پر گاؤں والوں کو مویشی چوری کا شک ہوا، جبکہ پولیس نے اس کیس میں 15 لوگوں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا، جب موکمہ گاؤں کے کچھ نوجوان مویشی چوری کرنے کے ارادے سے گاؤں میں داخل ہوئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی چوری کے دوران جب ہنگامہ ہوا تو وہ جانور چھوڑ کر بھاگنے لگے، تاہم گاؤں والوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کرکے ایک کو پکڑ لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔