اطلاعات کے مطابق گذشتہ دیر رات اسی تھانہ علاقے کا باشندہ ویریندر مہتو عرف کھوکھا مہتو کا 28 سالہ بیٹا پنٹو کمار مہتو شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران ساڈھا ریلوے لائن کے نزدیک پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ قتل کا سبب سابقہ تنازعہ بتایا جارہا ہے۔
نوجوان کا قتل - چھپرہ صدر ہسپتال
بہار میں ضلع سارن کے مفصل تھانہ علاقے میں چند بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کردیا۔
نوجوان کا قتل
اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں مقتول کے اہل خانہ کے بیان کے مطابق متعلقہ تھانہ میں نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔