اردو

urdu

ETV Bharat / state

رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف آج یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف پٹنہ کے کارگل چوک پر احتجاج و مظاہرہ کیا۔

رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

By

Published : Sep 3, 2021, 8:25 PM IST

پٹنہ: احتجاج کر رہے کانگریسی کارکنان نے علامتی جنازہ کی شکل میں کھاٹ اور اس پر رسوئی گیس رکھ کر کارگل چوک کے چاروں سمت گھمایا اور مودی حکومت کے پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین نے بیچ سڑک پر چولہا جلا کر کڑھائی میں تیل کی جگہ پانی ڈال کر کچوری چھاننے لگی اور کہاکہ مودی حکومت میں اب ایسے ہی عوام کو کھانا کھانے پڑیں گے۔

ویڈیو
خاتون سیل یوتھ کی نگر صدر ڈاکٹر کماری انیتا نے کہاکہ اس حکومت نے ہم خواتین کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ایک طرف سبزی مہنگی ہے تو دوسری جانب رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کچن کا سارا انتظام بگاڑ دیا ہے۔ آخیر یہ حکومت کیا چاہتی ہے۔ کماری انیتا نے مودی حکومت کی غریبوں کو تھیلا منصوبہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جس تھیلا میں اناج رکھ کر لوگوں کو دی جا رہی ہے اس میں بھی کسان بھائیوں کی خون پسینہ شامل ہے اور آج اسی کسان بھائیوں کو مودی حکومت لہو لہان کر رہی ہے'۔
رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج


یوتھ کانگریس کے نگر ترجمان وشال کمار نے کہاکہ جس وعدے پر عوام کو بے وقوف بنا کر مودی حکومت آئی تھی آج ان تمام محاذ پر یہ ناکام ہو چکی ہے۔نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ انہیں بے روزگاری کی کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ جب بھی نوجوان سوال پوچھتا ہے تو انہیں ہندو مسلم موضوع بحث بنادیا جاتا ہے اور لوگ اسی میں لگ جاتے ہیں۔ اب عوام ایسی حکومت سے بے زار چکی ہے، آنے والے وقت میں اس حکومت کو اپنی ناکامی کا جواب دینا پڑے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details