گیا:بہار کے گیا میں واقع فتح پور بلاک Fatehpur Block کے رام سہائے اسکول میدان میں نسلی نفرت کی بنا پر سینکڑوں افراد نے ایک نوجوان کی بے رحمی سے پیٹائی کی۔ Youth Beaten by Group of People in Gaya
واقعہ کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ پہلے سے رنجش تھی جس کی وجہ سے کرکٹ میچ کے دوران ایک بڑی ذات کے سینکڑوں لوگوں نے ایک نوجوان کو کھیل میدان سے مارتے ہوئے بازار تک پہنچ گئے۔ حد تو تب ہوگئی جب ہزاروں کا مجمع نوجوان کو مار کھاتے دیکھتا رہا لیکن کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی۔
پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے اسی دوران حملہ میں زخمی ہوئے روی کمار کو مگدھ میڈیکل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ جہاں پر علاج کے بعد تین دنوں کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
معاملے سے متعلق دونوں فریق کی جانب سے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ روی کی طرف سے رسگلہ سنگھ اور ان کے 150 لوگوں پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔