اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان علما اشتعال انگیز بیانات سے خود کو بچائیں: مفتی ثناء الہدی قاسمی - Deputy Nazim Mufti Sana Al-Huda Qasmi Imarat Sharia

امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آج کے نوجوان علماء کو اشتعال انگیز بیانات سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے۔

نوجوان علماء اشتعال انگیز بیانات سے خود کو بچائیں: مفتی ثناء الہدی قاسمی
نوجوان علماء اشتعال انگیز بیانات سے خود کو بچائیں: مفتی ثناء الہدی قاسمی

By

Published : Aug 3, 2021, 2:36 PM IST

قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے متعدد جگہوں پر علماء کرام کی فضیلت بیان کی ہے، حدیث پاک میں علماء کی جماعت کو انبیاء کا وارث قرار دیا گیا ہے۔ علماء کی جماعت ایک ایسی جماعت ہے جو بھٹکے ہوئے کو صحیح راستہ دکھاتی ہے، جائز نا جائز، حرام و حلال کی تمیز سکھاتی ہے، ایک صالح معاشرے کی تعمیر میں علماء کرام کا کردار سب سے اہم اور متبرک مانا جاتا ہے۔

اسی جماعت کے بڑے بڑے بزرگوں سے عوام بیت ہوتی ہے اور اپنے قلوب اور ذہن و فکر کی اصلاح کرتی ہے، مگر سوال یہ ہے علماء جماعت میں آج کے نوجوان علماء کیا اپنے بزرگوں کی فکر کو لیکر چل رہے ہیں، کیا اپنے اخلاق و کردار سے اسلام کی صحیح تصویر پیش کر رہے ہیں۔

ویڈیو
اس حساس اور اہم موضوع پر معروف عالم دین، متعدد کتابوں کے مصنف اور امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم حضرت مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

اس ضمن میں مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ 'آج کے نوجوان علماء کو اشتعال اور جذباتیت سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے'۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے بزرگوں کا احترام کریں، اگر کسی سے کوئی نظریاتی اختلاف ہے تو برائے اختلاف کی حد تک رہے، اس سے آگے نہ بڑھے، اس لیے کہ علماء کی جماعت ایک داعی کی ہے، کسی اچھے کام یا کسی اچھی فکر کے لئے جب ہم دوسروں کو دعوت دیں گے تو ضروری ہے ہم اس پر پہلے عمل پیرا ہوں، تبھی ہماری دعوت میں اثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:

امیر شریعت کے انتخاب کا طریقہ بدلنے پر انتشار لازمی: مولانا انیس الرحمن قاسمی



مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر سبھی کو بولنے کی آزادی ہے، اس پر کسی طرح کا کوئی گرفت نہیں، خواہ وہ علماء کی جماعت ہو یا غیر علماء، اس میں سبھی شامل ہیں۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کروں گا کہ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت چیزوں کے لیے کیا جائے، منفی چیزوں سے بچا جائے، ایسا کرنے سے ہماری شبیہہ خراب ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details