اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھپرا: تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل - پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

چھپرا کے چکیہ گاؤں میں ایک 20 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گھر میں ہی تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

چھپرا: تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل
چھپرا: تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل

By

Published : Nov 18, 2020, 2:00 PM IST

چھپرا: مکیر تھانہ علاقہ کے گاؤں چکیہ میں ایک 20 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گھر میں ہی تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا، متوفی نوجوان کی شناخت راج کمار رام کا 20 سالہ بیٹا وریندر رام کے طور پر ہوئی ہے ۔

اس تعلق سے کنبہ کے افراد نے بتایا کہ ویریندر کھانے کے بعد پلانی میں سونے چلا گیا تھا۔ جہاں گائے بھی بندھی تھی۔ صبح جب ویریندر کی ماں وریندر کو جگانے اور گائے کو کھولنے گئی تو چارپائی پر بیٹے کی لاش پڑی تھی۔ جس کے بعد اہل خانہ میں چیخ پکار مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او امت پرکاش پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور اہل خانہ سے معاملے کی جانکاری لی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details