ریاست بہار کے کیمور میں دو پہیا گاڑی چیکنگ کے دوران بھبھوا میں پولیس نے باٸک سوار کی جم کر پٹائی کر دی۔
دراصل یہ معاملہ بھبھوا صدر تھانہ کے سامنے کا ہے۔ اتوار کی شام پولیس اہلکار صدر تھانہ کے سامنے دو پہیا گاڑی کے سوار کا ہیلمٹ و دیگر دستاویز کی چیکنگ کر رہے تھے۔
اس دوران بنا ہیلمٹ کے گاڑی چلا رہے نوجوان کو ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نے رکنے کا اشارہ کیا۔ باٸیک سوار باٸیک سے کچھ قدم آگے بڑھ گیا۔
اسی وجہ سے پولیس نے باٸئک سوار کی جم کر بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ پٹائی کے دوران نوجوان لگاتار معافی مانگتا رہا اور درد سے چلاتا رہا لیکن سننے والا کوئی نہیں تھا۔