عالمی یوم ذیابیطس پر گیا میں بیداری مہم - ڈی ایم ابھشیک سنگھ
ریاست بہار کے ضلع گیا میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر بیداری ریلی و جانچ کیمپ کاانعقاد کیا گیا ۔
ریلی کو آج جمعرات کی صبح ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ہری جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا ۔
گیا میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن وضلع انتظامیہ کے ذریعہ عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کو ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ نے ریڈ کراس سوسائٹی سے ہری جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا جو ریڈ کراس سے آئی ایم اے ہال تک مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پہنچی ۔
ساتھ ہی ریڈ کراس میں جانچ کیمپ بھی لگا جس میں بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر وغیرہ کی جانچ ڈاکٹرز کے ذریعے کی گئی ۔خود ڈی ایم ابھشیک سنگھ اور دوسرے افسران نے جانچ کرایا ۔ ریلی میں گیا کے ڈاکٹرز کے علاوہ شہر کے عام افراد بھی شریک ہوئے ۔