دربھنگہ:ریاست بہار کے دربھنگہ کے لہریاسرائے میں واقع آڈیٹوریم، نہرو اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ دیہی سولر لائٹ اسکیم اور لوہیا سوچھ بہار، ابھیان فیز II پر ایک روزہ ٹریننگ کم اورینٹیشن ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں موجود ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ راجیو روشن نے پروگرام میں شامل دربھنگہ ضلع کے تمام مکھیا اور پنچایت سکریٹری، انجینئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوامی نمائندے جو دیہی ترقی کے انجن ہیں اس ورکشاپ میں موجود ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے زور شور سے کام کریں۔ Conducting A Workshop Regarding Darbhanga Solar Light And Swachh Bihar Campaign
انہوں نے کہا کہ آپ سب گاؤں میں ترقی کروانے کی وہ زندہ تصویر ہیں جس کا خواب باپو جی نے دیکھا تھا۔دیہی ترقی آپ کے ہاتھوں میں ہے، گاؤں کی سطح پر تمام اسکیموں کو نافذ کرنے، ان کے چلانے اور اسکیموں کے معیار کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔, حکومت اس کے لئے پنچایت راج نظام کو براہ راست فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ وہ اپنے علاقے، اپنے گاؤں کی ترجیحات کے مطابق ترقی کریں اور وہاں کے تمام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔