لاک ڈاؤن کی پیش نظر دیگر ریاست میں پھنسے بہاری مزدوروں کی واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ابھی تک تقریبا 10 ہزار سے زائد مسافر مزدور 9 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ پورنیہ جنکشن سے اپنے گھر کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔
اس دوران دوسری ریاست سے بہار واپس آئے مہاجر مزدور دیگر ریاستوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ وہیں راجستھان کے اجمیر سے واپس بہار آنے والی اوشا دیوی بتاتی ہیں کہ 'لاک داؤن کی وجہ سے کام بند ہونے کے بعد سارے پیسے ختم ہو گئے، اس کے بعد انہیں لگا کہ جس شہر کے لئے ہم نے کام کیا ہے، وہاں کی حکومت ہماری مدد کرے گی، لیکن وہاں کی حکومت نے مزدوروں کی کوئی مدد نہیں کی۔'
دہلی سے بہار لوٹے سریندر شاہ بتاتے ہیں کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد ہم مزدوروں کو کھانا ملنا مشکل ہو گیا تھا، جب ملک میں لوگ دئے جلا رہے تھے تب دہلی میں پھنسے مزدور بھوک سے تڑپ رہے تھے۔'