گیا: حکومت و انتظامیہ گزشتہ کئی روز سے یہ دعوہ کر رہی ہے کہ مزدوروں کو ان کے گھر تک بھیجا جائے گا، اور راستے میں ان کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائے گی، تاہم ایسا ہو نہیں رہا ہے۔ جس کی وجہ سے الگ الگ طرح سے نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔
جانکاری کے مطابق ضلع گیا سے آج مزدوروں کی ایک جماعت سائیکل سے اپنے آبائی وطن بہرائچ کے لئے روانہ ہوئے ہیں، اس دوران مزدوروں کی ضلع گیا ہیڈکواٹر سے قریب چالیس کلومیٹر دور گیا ڈوبھی روڈ پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے ملاقات ہوئی، یہ مزدور گیا سے سفر کرنے کے بعد ڈوبھی کے پاس سڑک کے کنارے کچھ دیر کے لئے آرام کر رہے تھے ، اور چپس کھاکر بھوک مٹارہے تھے ۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ان مزدوروں سے سڑک کے کنارے بیٹھے ہونے کی وجہ پوچھی تو پتہ چلاکہ یہ مزدور اپنے آبائی گھر کے لئے سائیکل سے روانہ ہوئے ہیں۔ اور یہ گیا ہی میں کام کرتے تھے ۔