اردو

urdu

By

Published : Sep 24, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST

ETV Bharat / state

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'۔

بہار کے ضلع گیا میں قومی اتحاد مورچہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'۔ویڈیو


ضلع کے موہن پوربلاک کے ڈنگرا میں منعقد قومی اتحاد مورچہ کے پروگرام میں مولانا بلیاوی نے کہا کہ 1985ء میں اسام میں مسلمان ایم ایل اے بنے تھے تبھی سے نام نہاد سیکولر جماعت کے لیڈران نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے داخل ہونے کا شگوفہ چھوڑا تھا۔
اور آج ریاست بہار کے کشن گنج ، ارریہ ، پورنیہ سمیت کئی اضلاع میں این آرسی نافذ کرنے کامطالبہ ہورہاہے ۔

یہ شہریت کی جانچ نہیں بلکہ ایک طبقے کو پریشان کرنے کے لئے کیا جارہاہے، لیکن وہ خود حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی سطح پر این آرسی نافذ کیا جائے۔
۔ اپوزیشن پارٹی آرجے ڈی سمیت کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے مگدھ زون میں ان سیکولر جماعتوں کی جانب سے مسلم نمائندگی ختم کردی گئی ہے ۔
ان سیکولر جماعتوں کو مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت تو ہے لیکن ان کے مسائل سے نہیں۔
اس موقع پر بلیاوی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ سبھی آ پسی رنجشوں کو درکنار کرتے ہوئے متحد ہوکر قوم وملی فلاح کے لئے کام کریں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details