اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجلس کے رہنما کی وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر سخت نکتہ چینی

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر، (این آر سی) اور قومی آبادی کا رجسٹر یعنی این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔

جھوٹھے ہیں امت شاہ اور مودی
جھوٹھے ہیں امت شاہ اور مودی

By

Published : Feb 13, 2020, 11:56 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:45 AM IST

بہار کے ضلع کشن گنج میں سی اے اے کے خلاف ہر روز درجنوں جلوس نکلتے ہیں۔ نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ سرکردہ اشخاص بھی جلوس کے ذریعہ اپنے احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے جھوٹھے ہیں امت شاہ اور مودی

دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر گزشتہ 10 دنوں سے کوچادھامن اسمبلی حلقہ کے مودھو پنچایت کے مودھو ہاٹ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر دن کوئی نہ کوئی بڑی شخصیت مدعو ہوتے ہیں۔ آج پورنیہ ضلع سے مجلس اتحاد المسلمین لیڈر و ضلع پارشد گلشن آرا تشریف لائیں۔ اس موقع پر نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'دنیا میں سب سے جھوٹی سرکار مودی کی ہے اور مودی شاہ دنیا کے سب سے جھوٹھے انسان ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ ملک کی 130 کروڑ عوام کو گمراہ کرتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے ذریعہ عوام میں نفرت بانٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ قانون ملک کے سبھی مزاہب کے ماننے والے لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ گلشن آرا نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے اور این آر سی کا کھیل کھیل رہی ہے۔

گلشن آرا سے جب پوچھا گیا کہ وزیر داخلہ نے تو صاف کر دیا ہے کہ فی الحال این آر سی نافذ نہیں ہوگا تو اس انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اعتماد کھو چکے ہیں، کیونکہ وزیر اعظم کچھ کہتے ہیں اور وزیر داخلہ کچھ اور جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے۔

گلشن آرا نے کہا کہ این آر سی سے پہلے این پی آر ہوگا جو این آر سی کا جز ہے۔ آپ کے زریعہ میں ملک کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ کسی بھی افسر کو کوئی کاغذ نہ دکھائیں۔ نمائندہ نے جب پوچھا کہ کاغذ نہ دکھانے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اس پر انہوں نے کہا کوئی بات نہیں ہم جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔ ملک کی عوام ان کے جیل بھیجنے سے پہلے جیل میں بند ہو جائیگی۔ دیکھیے متعلقہ ویڈیو۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details