ریاست بہار کے ضلع مظفر پور بدھ کے روز بہت ساری خواتین اور لڑکیوں نے ضلع میں اپنے لیے محفوظ ماحول کا مطالبہ کیا ہے اور بیداری مہم شروع کی جس کا نام 'میٹ ٹو سلیپ' منتخب کیا ہے، جس میں ہر طبقے کی خواتین اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ خواتین نے پتاہی کے کھلے میدان میں سو کر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف احتجاج کیا اور اس کے ساتھ ہی حکومت سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔
میٹ ٹو سلیپ مہم کی قیادت کررہی وندنا شرما نے کہا کہ 16 دسمبر کی ہولناکی آج بھی خواتین کے لیے ختم نہیں ہوئی ہے تاہم خواتین اور لڑکیاں آج بھی ہر لمحہ اس تکلیف سے گزر رہی ہیں۔