پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بیلہر اسمبلی حلقہ کے سلیا پولنگ مرکز پرایک خاتون ووٹ دے کر واپس گھر جارہی تھی تبھی وہ تیز رفتار گشتی گاڑی کی زد میں آگئی اور ان کی موت ہوگئی۔
پولیس گشتی گاڑی کی زد میں آنے سے خاتون رائے دہندہ کی موت - خاتون ووٹ دے کر واپس آررہی تھی
بہار کے بانکا ضلع میں بیلہر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں آج ووٹ دے کر واپس آرہی ایک خاتون کی گشتی پولیس کی گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔
![پولیس گشتی گاڑی کی زد میں آنے سے خاتون رائے دہندہ کی موت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4825344-487-4825344-1571664705593.jpg)
علامتی تصویر
ذرائع نے بتایاکہ متوفیہ کی شناخت ضلع کے چاندن تھانہ علاقہ کے آنند پور آؤٹ پوسٹ ( اوپی ) کے بہرار گاؤں کی مانسی دیوی (50) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بانکاصدر اسپتال بھیج دی ہے ۔