ضلع گیا کی خواتین بلند حوصلہ اور مکمل عزم کے ساتھ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہی ہیں، گھروں میں رہ کر خواتین کی معاشی صورتحال اب بہتر ہورہی ہے۔ اس میں کچھ تنظیموں کا بھی تعاون ہے۔ شہر کے رام پور تھانہ حدود میں واقع اے پی کالونی کی انیتا خواتین کے لیے آئیکون بن گئی ہیں۔ Women Employment in Gaya
دراصل انیتا نے پہلے بہار کے مدھوبنی کی معروف پینٹنگ Madhubani Painting کی تربیت حاصل کی اور اس کے بعد وہ دوسری خواتین کو تربیت دے کر انہیں روزگار سے جوڑ رہی ہیں۔ انیتا کو 'شہری معاش مشن' سے شروع میں مدد ملی لیکن بعد میں معاملہ صفر رہا۔
انیتا بتاتی ہیں کہ پینٹنگ میں تربیت حاصل کرنے کی وجہ سے بھی انہیں اچھا روزگار ملا تاہم کورونا نے ان کے کام کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں سپلائی اور آرڈر کم ہوئے۔ Women Employment in Gaya
انہوں نے بتایا کہ پینٹنگ میں سب سے زیادہ مدھوبنی کی پینٹنگ Madhubani Painting کی مانگ ہے۔ کورونا کے دوران وبا سے بچنے، ماسک لگانے، جل جیون ہریالی اور دیگر پیغام پینٹنگ کے ذریعے خوب دیے گئے۔ دیواروں پر ان کے ذریعے پینٹنگ ہوئی۔ ان کے ساتھ پچاس سے زیادہ خواتین کام کررہی ہیں۔ جس میں مسلم خواتین بھی شامل ہیں حالانکہ انہیں متعدد مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پینٹنگ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی آسانی سے فراہمی نہیں ہوپارہی ہے۔