اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج میں خاتون کی لاش برآمد

ضلع کشن گنج میں 51 سالہ خاتون کی لاش شہر کے کلٹکس چوک کے قریب برسوں سے بند پڑی ایک پرانی حویلی کے اندر سے برآمد ہوئی جس کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا۔

کشن گنج میں خاتون کی لاش برآمد
کشن گنج میں خاتون کی لاش برآمد

By

Published : Sep 22, 2021, 7:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں 51 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد اہل خانہ نے عصمت دری و قتل کا الزام لگاتے ہوئے کشن گنج شہر کے کلٹکس چوک میں آگ زنی و سڑک جام کرکے گھنٹوں احتجاج کیا۔ اس موقع پر کشن گنج ایس ڈی ایم شاہنواز احمد نیازی نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کشن گنج میں خاتون کی لاش برآمد

احتجاج کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کے لیے کشن گنج شہر کے دیناجپور روڈ کی آمدورفت بری طرح متاثر رہی۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ کی کوششوں سے چند گھنٹوں بعد آمدورفت بحال ہوگئی۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایک 51 سالہ خاتون کی لاش شہر کے کلٹکس چوک کے قریب برسوں سے بند پڑی ایک پرانی حویلی کے اندر سے برآمد ہوئی جس کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد: چھ سالہ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے بعد قتل، مقامی لوگوں کا احتجاج

متوفی خاتون کے بھائی مہیش چوہان نے بتایا کہ 'گزشتہ پیر کے روز میری بہن لکڑی توڑنے کے لیے گھر سے نکلی تھی جس کے بعد شام کو وہ واپس نہیں آئی، دوسرے دن بھی تلاش کرنے کے بعد کہیں اس کی خبر نہیں ملی تو شام کو تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

ایس ڈی ایم شاہنواز احمد نیازی نے بتایا کہ 'اس 51 سالہ خاتون کے معاملے میں کئی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور بہت جلد ملزمین پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details