غازی پور: فوج میں نئی بھرتی پالیسی 'اگنی پتھ یوجنا' کی مخالفت کی وجہ سے کئی ٹرینیں پھنسی ہوئی ہیں۔ مختلف ریاستوں اور اضلاع میں مختلف مقامات پر نوجوانوں کے مظاہرے کرنے اور ریل ٹریک جام کیے جانے کی وجہ سے دہلی ہوڑہ مرکزی روٹ پر ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔ احتجاج کے باعث غازی پور کے زمانیہ ریلوے اسٹیشن پر کئی گھنٹوں تک کھڑی ٹرین میں ایک حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچے ریلوے حکام ماں اور بچے کو بنیادی طبی مرکز لے گئے۔ اسی دوران علاج کے لیے دہلی جا رہے ایک مسافر کی موت ہو گئی۔ وہ دل سے متعلق بیماری میں مبتلا تھے۔ Women Gives Birth On Train
غازی پور کے زمانیہ ریلوے اسٹیشن پر صبح سات بجے سے کھڑی 13258 ڈاؤن دانا پور آنند وہار ٹرین تقریباً سات گھنٹے بعد منزل کے لیے روانہ ہوسکی۔ ٹرین کے کوچ نمبر D-17 میں حاملہ خاتون گڑیا دیوی (28) بیوی پرمود لیا، ساکن مہرنا بہار نے ایک بچی کو جنم دیا۔ یہ خاتون مرادآباد سے بھاگلپور جارہی تھی۔ اسے ایس ڈی ایم بھرت بھارگو کی ہدایت پر پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔
اسی ٹرین کے کوچ نمبر D-11 میں سفر کر رہے رامیشور (55) موہن چک تھانہ وکرم ضلع پٹنہ بہار کے رہائشی ہیں۔ گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں حالت تشویشناک ہو گئی۔ رامیشور کی بگڑتی ہوئی صحت کی اطلاع ایس ڈی ایم بھرت بھارگوا ہوئی، جس کے بعد کوتوال وندنا سنگھ مریض کو ایمبولینس کے ذریعے رائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹر روی رنجن نے مسافر رامیشور کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔