اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سیاسی لوگوں کا رسوخ دکھا کر ٹھگی کرنے والی خاتون گرفتار - منجو دیکشت نام کی خاتون

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ شہر کوتوالی حلقے سے منجو دیکشت نام کی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ خاتون آواس وکاس محلے کی رہنے والی ہے۔ منجو دیکشت سیاسی لوگوں اور وزرا کا رسوخ دکھا کر لوگوں کو ملازمت دلانے اور حکومتی کام کرانے کے نام پر گمراہ کرکے لاکھوں روپیہ ٹھگ چکی ہے۔

بارہ بنکی: سیاسی لوگوں کا رسوخ دکھا کر ٹھگی کرنے والی خاتون گرفتار
بارہ بنکی: سیاسی لوگوں کا رسوخ دکھا کر ٹھگی کرنے والی خاتون گرفتار

By

Published : Feb 13, 2021, 10:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے، جو لوگوں کو سیاسی رہنماؤں کا رسوخ دکھا کر ٹھگی کا کامکرتی تھی۔ یہ خاتون اب تک دو درجن سے زیادہ لوگوں کو گمراہ کر کے ٹھگی کی واردات کو انجام دے چکی ہے۔ خاتون قبل میں بھی متعدد بار انہیں معاملات میں جیل جا چکی ہے۔

بارہ بنکی: سیاسی لوگوں کا رسوخ دکھا کر ٹھگی کرنے والی خاتون گرفتار

اس معاملے پر پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ شہر کوتوالی حلقے سے منجو دیکشت نام کی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ خاتون آواس وکاس محلے کی رہنے والی ہے۔ یہ سیاسی لوگوں اور وزرا کا رسوخ دکھا کر لوگوں کو ملازمت دلانے اور حکومتی کام کرانے کے نام پر گمراہ کرکے لاکھوں روپیہ ٹھگ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ملزمہ کے خلاف متعدد افراد نے شکایت کی تھی۔ انہیں معاملات کی تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمہ سنہ 2011 میں بھی دھوکہ دہی اور ٹھگی کے معاملے میں جیل جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال

انہوں نے بتایا کہ اس بار چار افراد کی شکایت پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details