پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کا آج سے سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے۔ اس دوران سرمائی اجلاس Winter Session میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ پہنچے تمام مخالف پارٹیوں نے حکومت پر دباؤ بنانے کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔
ایک طرف جہاں عظیم اتحاد حکومت کے پندرہ سال کے دور اقتدار میں بہار کی تنزلی پر گھیرنے کی تیاری میں ہے، وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سیمانچل All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen in Semanchal کے ساتھ ہو رہی مسلسل سوتیلے سلوک پر ایوان میں بات اٹھائے گی۔ جس کے لئے ایم آئی ایم کے رکن پوری طرح سے کمر بستہ ہیں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان Akhtar Ul-Iman About Assembly Session نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ شروع سے ہی سیمانچل کی بدحالی اور اس علاقے کو نظر انداز کئے جانے کا معاملہ ایوان سے اٹھاتے رہے ہیں۔
اس کے باوجود بھی موجودہ حکومت سیمانچل کے ساتھ سوتیلہ رویہ اختیار کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 'اس بار بھی ایم آئی ایم ایوان میں سیمانچل سے جڑے مسائل اور معاملات کو پوری مضبوطی سے اٹھائیں گے'۔