اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید قربان کیا عیدالفطر جیسی ہوگی؟

ایک طرف عالمی وبا کوروناوائرس کا قہر جاری ہے، وہیں دوسری جانب تمام تہوار یکے بعد دیگرے آتے جارہے ہیں، لیکن سوال یہی کہ وبا کے اس دور میں تہوار کیسے منایا جائے۔

بہار سمیت ملک اور بیرون ملک میں عیدالفطر کی طرح ہی عیدالاضحیٰ یعنی عید قرباں بھی کورونا بحران کی ہی نظر رہے گی
بہار سمیت ملک اور بیرون ملک میں عیدالفطر کی طرح ہی عیدالاضحیٰ یعنی عید قرباں بھی کورونا بحران کی ہی نظر رہے گی

By

Published : Jul 27, 2020, 4:46 PM IST

ریاست بہار سمیت ملک اور بیرون ملک میں عیدالفطر کی طرح ہی عیدالاضحیٰ یعنی عید قرباں بھی کورونا بحران کی ہی نظر رہے گی

واضح رہے کہ یکم اگست کو قربانی کا تہوار یعنی عید قرباں ہے اور لاک ڈاؤن 31 جولائی تک جاری رہے گا، تاہم ایسی صورتحال میں عید قرباں کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جبکہ مساجد بند ہیں اور وہاں لگوں کے ایک ساتھ جمع ہوکر نماز کی اجازت بھی نہیں ہے۔

یکم اگست کو قربانی کا تہوار یعنی عید قرباں ہے اور لاک ڈاؤن 31 جولائی تک جاری رہے گا، تاہم ایسی صورتحال میں عید قرباں کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جبکہ مساجد بند ہیں اور وہاں لگوں کے ایک ساتھ جمع ہوکر نماز کی اجازت بھی نہیں ہے

بازار بھی بند ہیں خاص طور سے جانوروں کے لگنے والے بازار نہیں لگ رہے ہیں، جس کے سبب جانور بھی فروخت کے لیے نہیں آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ اس مرتبہ قربانی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہو۔

ضلع گیا میں لاک ڈاون کی وجہ سے بکروں کی بازار نہیں لگ رہی ہے، بازار نہیں لگنے کے تام لوگ پریشان ہیں، ضلع کی چیرکی بازار، سرواں بازار، رانی گنج بازار سمیت ہفتے میں کسی نہ کسی دن لگنے والا بازار نہیں لگ رہا ہے۔

ایک طرف عالمی وبا کوروناوائرس کا قہر جاری ہے، وہیں دوسری جانب تمام تہوار یکے بعد دیگرے آتے جارہے ہیں، لیکن سوال یہی کہ وبا کے اس دور میں تہوار کیسے منایا جائے

شہر کے وہ محلے جہاں عید قرباں کے موقع پر بکرے کی منڈی لگتی تھی وہ بھی نہیں لگی ہے جیسے نگمتیہ، نادرہ گنج، چھتہ مسجد، پنچائتی اکھاڑا وغیرہ، البتہ کچھ محلوں میں مخصوص بکروں کے ساتھ فروخت کے کام ہورہے ہیں لیکن وہاں پر ملنے جلنے والوں کے لیے بکرے فروخت کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رہنما ہدایات میں یہ بھی شامل ہے کہ ضلع گیا کے گاندھی میدان میں اس بار عیدالاضحی کی نماز بھی نہیں ادا کی جائے گی۔

یہ فیصلہ گیوال بیگہ منی مسجد میں گاندھی میدان نماز عیدین کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔

بہار سمیت ملک اور بیرون ملک میں عیدالفطر کی طرح ہی عیدالاضحیٰ یعنی عید قرباں بھی کورونا بحران کی ہی نظر رہے گی

کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فراصت حسین اور سکریٹری ڈاکٹر راحت حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گاندھی میدان میں عید قرباں کی نماز نہیں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مصلیان سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی عید الاضحی کی نماز ادا کریں۔

کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حامد حسین، خزانچی رضی احمد، جوائنٹ سکریٹری ایڈووکیٹ احمد اور نورین عالم و دیگر اراکین میٹنگ میں شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details