اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیوی نے ماں باپ اور عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا - جولی دیوی

ریاست بہار کے گیا میں بیوی نے ماں باپ اور عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو بری طرح پیٹا اس کے بعد اس کی ناک اور منہ میں فیوی کول ڈال کر ہلاک کردیا،اور لاش کو جلانے کے لیے جارہے تھے تبھی پولیس نے شراب تسکر سمجھ کر انہیں روکا تو بورے سے لاش برآمد ہوئی۔

wife killed her husband along with her parents and lover in gaya bihar
بیوی نے ماں باپ اور عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا

By

Published : Jan 24, 2021, 10:04 AM IST

گیا کا رہنے والا منا ساو کو اس کی بیوی نے اپنے ماں باپ اور عاشق کے ساتھ مل کر تڑپا کر جان سے مار دیا۔ پہلے تو منا ساو کو بے رحمی سے پیٹا اور اس کے بعد جب موت نہیں ہوئی تو منا کے منہ اور ناک کو فیوی کول ڈال کر بند کردیا جس کے بعد سانس بند ہونے سے اس کی موت ہوگئی۔

منا کو چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے۔ واردات کے وقت وہ وہیں پر موجود تھا اور وہ اپنے باپ کے ساتھ زیادتی دیکھ کر بری طرح سے ڈر گیا ہے۔ منا کے قتل میں ساس سسر اور اس کی بیوی کے عاشق کے ساتھ اس کا دوست شامل تھا۔

بیوی نے ماں باپ اور عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا

پولیس نے شراب تسکر سمجھ کر انہیں روکا

واردات کے متعلق پولیس کو اس وقت پتہ چلا جب مفصل تھانہ علاقہ میں شراب تسکری کو روکنے کے لیے رات میں چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی۔

چیکنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل تیز رفتار میں نکلی۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو وہ نہیں روکے۔ موٹرسائیکل پر ایک بورا نظرآیا جسے دیکھ کر پولیس نے سمجھا شاید کہ بورے میں شراب رکھ کر لے جایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے انکا تعاقب کیا تبھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بورے کو پھینک کر وہ فرار ہوگئے۔

پولیس نے جب شراب سمجھ کر بورے کو کھولا تو اس میں لاش نکلی۔ پولیس نے اس دوران موٹرسائیکل کا نمبر نوٹ کرلیا تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے پتہ کرکے پولیس اس کے مالک تک پہنچی تو پتہ چلا کہ موٹرسائیکل کو اسنے کسی اور کو فروخت کر دیا ہے۔

آخرکار پولیس کو منا کے سسر کے متعلق پتہ چلا کہ یہ موٹرسائیکل اس کے پاس تھی۔ پولیس نے جب منا کے سسر درگا ساو کوپکڑ کر پوچھ گچھ کیا تو واردات کا انکشاف ہوا۔

پولیس کو اپنے بیان میں درگا ساو نے بتایا کہ اس واردات کو اسنے اپنی بیٹی جولی دیوی، بیوی سنجو دیوی اور بیٹی کے عاشق کے ساتھ مل کر داماد کا قتل کیا ہے۔ وجہ جانکر پولیس بھی حیران ہوگئی کہ بیٹی کو اس کے عاشق سے شادی کرانے کے لیے واردات کو انجام دیا گیا ہے۔

منا نے بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ دراصل جولی دیوی اپنے کالج کے دوست سے محبت کرتی تھی۔ گزشتہ برس منا نے ان دونوں کو قابل اعتراض حالت میں پایا تھا۔ جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تلخی بڑھ گئی تھی۔ تبھی سے جولی اپنے شوہر کو مارنے کے لیے منصوبہ بنارہی تھی۔ گزشتہ 21 جنوری کو منا کو سسر درگا نے دھوکے سے بلاکر گھر میں بند کرکے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے بعد اس کے منہ اور ناک میں فیوی کول ڈال کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد لاش پر نمک ڈال کر رات میں پٹرول لیکر جلانے کے لیے موٹرسائیکل سے لاش لے کر نکلے تھے تبھی پولیس نے انکا پیچھا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس انکا تعاقب نہیں کرتی تو یہ لاش جلانے میں کامیاب ہوجاتے اور پھر پولیس کو ان تک پہنچنا مشکل ہوتا۔ ان کے پاس سے منا کا موبائل فون، نمک، فیوی کول، رسی بھی برآمد ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے عاشق اور اس کے دوست کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ جلد ہی ان کی بھی گرفتاری ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details