اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک جن شکتی پارٹی کس کی ہوگئی، کورٹ میں سماعت آج

سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد پارٹی پر قبضے کو لے کر ان کے بیٹے اور بھائی کے درمیان جاری لڑائی کا فیصلہ دہلی ہائی کورٹ کرے گا جس پر سماعت آج ہوگی۔

Whose Lok Jan Shakti Party is it, hearing in court today
لوک جن شکتی پارٹی کس کی ہوگئی، کورٹ میں سنوائی آج

By

Published : Jul 9, 2021, 9:52 AM IST

بہار میں دلتوں میں مقبول رہمنا مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی پر قبضے کو لے کر بھتیجے اور چچا کے درمیان جاری جنگ پر آج دہلی ہائی کورٹ سماعت کرے گا۔ چراغ پاسوان کی طرف سے داخل کی گئی درخواست پر جسٹس ریکھا پلی سماعت کریں گی۔

چراغ پاسوان نے پٹیشن داخل کر کے چچا پشوپتی پارس کو لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما کے طور پر منظوری دینے کے لوک سبھا صدر کے فیصلے کو چیلینج کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشوپتی پارس کو لوک جن شکتی پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوک سبھا اسپیکر نے انہیں ہاؤس میں پارٹی کے طور پر منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، پیشی کا حکم

ABOUT THE AUTHOR

...view details